Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

اپر چترال میں ناروا لوڈ شیڈنگ پھر سے شروع

رپورٹ: کریم اللہ 

اپر چترال بالخصوص بونی سے اوپر مستوچ کے علاقوں میں بجلی کا ناروا لوڈ شیڈنگ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گئے۔ ان علاقوں میں دن کے وقت 8 گھنٹے بجلی غائب رہتے ہیں جبکہ رات کو بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔

مجموعی طور پر بونی سے اوپر بیار کے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی غائب رہتے ہیں جبکہ بجلی کا بجلی فی یونٹ 13 روپے 50 پیسے صارفین سے بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے مگر صارفین کو لوڈ شیڈنگ کی عذاب سے نجات دلانے کے لئے تیار نہیں۔

یاد رہے پچھلے سال پیڈو اور پیسکو کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں بجلی کی سپلائی کی ساری ذمہ داری پیسکو کو دینے کا فیصلہ ہوا تھا جبکہ بجلی کی قیمت بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر یہ بھی فیصلہ ہوا تھا کہ اپر چترال کو بھی لوئر چترال کی طرح سبسیڈی ریٹ میں بجلی دی جائے گی مگر پھر موسم گرما میں مکمل کمرشل بنیادوں پر جب بجلی کے بل آگئے تو لوگوں کے سر چکرا گئے کیونکہ جن لوگوں کو دو ہزار سے پانچ ہزار تک بجلی کے بل آرہے تھے انہیں 40 ہزار سے 60 ہزار تک بل آئے تھے۔

اس کے خلاف کافی احتجاج اور بیانات دئیے گئے مگر عوام کو کسی قسم کی ریلیف نہ مل سکی اور اب موجودہ لوڈ شیڈنگ کے طوفان نے ایک مرتبہ پھر عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!