اپر چترال وادی یارخوں کے گاوں میراگرام نمبر 2 میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،5 گھر مکمل تباہ اور 2 جزوی طور پر متاثر ہوئے.
اپر چترال وادی یارخون میراگرام نمبر2 میں آج صبح فجر کے وقت درکوت نالے میں سیلاب آنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔ 5 گھر مکمل جبکہ 2 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں اس کے علاوہ دس کے قریب دکانیں بھی سیلاب برد ہو گئیں۔ سیلاب سے فصلوں، باغات اور جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
بروغل کے مقام چانتر گلیشیر خطرناک حد تک دریائے یارخون چترال میں سرک گیا ہے، مقامی ذرائع