تحقیقی آفیسر اجمل الدین کا اعزاز
اجمل الدین ولد فرید حسین سکنہ پرپیش (لوٹ اویر) ہائیر ایجوکیشنن کمیشن کے ایک ریسرچ پروگرام کے تحت اپنی پی ایچ ڈی کا ایک سمیسٹر یونیورسٹی آف فلوریڈا گینزویل امریکہ میں گزارنے کیلئے روانہ ہوگئے۔
آپ شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیثکس زرعی یونیورسٹی پشاورسے بی ایس، ایریڈ یونیورسٹی راولپنڈی سے ایم ایس کرنے کے بعد واپس زرعی یونیورسٹی پشاور سے پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔
یادرہے کہ اجمل صاحب زرعی یونیورسٹی پشاورمیں بطور لیکچرر تین سال اپنی خدمات انجام دینے کے بعد خیبر پختنخواہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے دو سال پہلے زرعی تحقیقی سٹیشن سینلشٹ جترال میں تحقیقی آفیسرمقرر ہؤے تھے۔ بعدازان آپکو زرعی تحقیقی سب سٹیشن بونی اپر چترال کا انچارج بھی بنایا گیا۔
ابھی تک نصف درجن سے زیادہ آپکے تحقیقی مقالے قومی اور بین الاقوامی جریدون میں شائع ہو چکے ہیں۔ امید ہے کہ آپکی زراعت کے اس اہم شعبے میں پی ایچ ڈی سے ملک وقوم کو فائدہ ہوگا۔