اتالیق بازار اڈٌے میں ضم ہو گیا ہے‎‎

اتالیق بازار اڈٌے میں ضم ہوگیا ہے‎‎

چترال کا اتالیق بازار چند سال پہلے سے بھیڑ اور ممکنہ بندش کی اور اس سے پیش آمدہ مشکلات کی وجہ سے گاڑیوں کی صرف یک طرفہ آمد و رفت کیلئے مختص کیا گیا تھا۔

اسکے بعد کچھ عرصے سے اتالیق بازار کے پیچھے موجود چترال کے سب سے بڑے گاڑیوں کے اڈے نے کام شروع کردیا تو مختلف جگہوں کو اس اڈے سے گاڑیاں آنے جانے لگیں۔ اب رفتہ رفتہ اس اڈے نے پرانے اتالیقی بازار کو بھی بازار کےدرمیانی سڑک کے یکطرفہ گاڑیوں کے لئے استعمال کئے جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکو بھی اڈے کا حصہ بنالیا ہے۔  اب پرانا اتالیقی بازار اڈے کا منظر پیش کرتا ہے اور صبح اور دوپہر کے اوقات میں یہاں سے گاڑی والوں کو تو کیا پیدل چلنے والوں کو بھی بازار میں سے گزرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ 
محمد الیاس احمد
محلہ گولدور، چترال 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest