Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

اپر چترال میں اشیاءخوردونوش کی شدید قلت

چترال (محکم الدین) مستوج میں مین پل ٹوٹ جانےکی وجہ سے پچاس ہزار کی آبادی کا رابطہ چترال سے منقطع ہو چکا ہے

پل میں شگاف پڑنے سے لاسپور ویلی، یارخون ویلی اور بروغل کے 125 دیہات کے لوگ محصور ہو گئے ہیں۔ آمدورفت کا کوئی متبادل انتظام نہیں ہے۔ 

  علاقے میں اشیاءخوردونوش کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ تیل کی سپلائی بند ہونے کے باعث دیہات کے اندر موجود گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر رک گئی ہے اور لوگ پیدل چلنےپر مجبور ہو چکےہیں مقامی لوگ اور سیاح دونوں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ 

 گلگت بلتستان اور چترال کا رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے اور نیٹکو بس سروس جو گلگت اور بونی کے درمیان سروس کر رہی تھی۔ مستوج پل ٹوٹ جانےکے باعث مسافروں اور سیاحوں کو راستے ہی میں ڈراپ کر رہا ہے۔ 

 تحصیل مستوج کے لوگ دو مقامات پر سڑک کی بندش سے انتہائی پریشانی میں مبتلا ہیں۔اور حکومت کی مسلسل سردمہری نے عوام کو اور بھی برہم کردیا ہے۔

درین اثنا عوام نے وزیر اعظم کےمشیر انجینئر امیرمقام کےایک روزہ دورہ چترال کےموقع پر ریشن میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ ریشن کے دریاء برد شدہ روڈ اور مستوج پل کو فوری طور پر بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جس پر انہوں نے یقین دھانی کی کہ این ایچ اے کےذریعے یہ کام بلاتعطل تعمیرکیا جائے گا۔

قبل ازین امیرمقام نے عشریت میں عوام سے خطاب کیا اور جوٹی لشٹ کے مقام پر بروز فیڈر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم این اےمولانا عبد الاکبر چترالی، سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین ، سابق ایم پی اے سید احمد و دیگر موجود تھے۔

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!