بلدیاتی انتخابات میں کالاش کمیونٹی کے دس افراد کامیاب
چترال (محکم الدین) حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والےدس مردو خواتین امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
شاعرہ کالاش کمیونٹی کی وہ نوجوان تعلیم یافتہ خاتون ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ الیکشن میں اقلیتی جنرل کونسلر کی نشست کیلئے حصہ لیا اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایک ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ میڈیا سے بات کرتی ہوئی انہوں نے تمام مسلم اور کالاش کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کالاش ویلیز کی محرومیوں خصوصا خواتین کے مسائل پر توجہ دے کر انہیں حل کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں پینے کے صاف پانی کی قلت اور صفائی کا فقدان ہے اور خواتین کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔
تعلیم وصحت کی مشکلات الگ ہیں۔ اس لئے میری کوشش ہوگی کہ بلدیاتی فنڈ کے علاوہ مختلف غیر سرکاری اداروں سے وسائل حاصل کرکے یہ مسائل کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عملی سیاست میں قدم رکھ لیا ہے۔ اور وادی کالاش کے مسلم اور کالاش کمیونٹی کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے۔