Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

برفانی تودوں کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹوڈے) رات گئے برفانی تودے آنے کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ غریش لنگا سے لے کر چومبور پل تک مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔ ساتھ میں دربند گبور کے مقام پر برفانی تودوں کی وجہ سے روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیاہے۔

گرم چشمہ روڈ کھولنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کام جاری ہے۔ مگر برفانی تودہ مقدار میں زیادہ ہونے کی وجہ سے تاحال روڈ کھولنے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔

علاقے کے لوگوں نے این ایچ اے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد مشینوں کو برفانی تودوں کے مقام پر پہنچایا جائے تاکہ روڈ کھولا جاسکے۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!