Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

مقامی باشندے گلوف ٹو پراجیکٹ سے فائدہ اُٹھائیں: اے ڈی سی

چترال(بشیر حسین آزاد)گلیشل لیک آوٹ برسٹ فلڈ(گلوف ٹو) پراجیکٹ کے تحت گذشتہ روز مڈاک لشٹ کے باشندوں کے لئے چترال کے مقامی ہوٹل میں تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادگیا تھا۔جس میں علاقے سے کثیر تعدادخواتین وحضرات، اساتذہ رضاکاروں اور سکول کے بچوں نے شرکت کی
۔تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی (ریلیف)لوئر چترال عبدالولی خان تھے۔ چترال میں گلوف پروجیکٹ ٹو کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہامہمان خصوصی نے کہا کہ چترال میں ایک درجنمقامی باشندے گلوف ٹو پراجیکٹ سے فائدہ اُٹھانے کیلئے تعاون کریں سے زیادہ گلیشئرز گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث پگھلاؤ کی وجہ سے انتہائی خطرے سے دو چار ہیں۔ اور کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے نہ صرف ان گلیشرز کو مزید پگھلاؤ سے بچانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ بلکہ گلیشل لیک آوٹ برسٹ فلڈ کی صورت میں لوگوں کی جان و مال اور اُن کے املاک کو بچانے کیلئے
قبل از وقت تیاری کی جانی چاہیے۔ گلوف ٹو میں اس سلسلے کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔تا کہ لوگ ان حادثات کے بارے میں آگہی حاصل کریں۔ اورمقامی باشندے دیے جانے والے ہدایات و رہنمائی اور فراہم کئے جانے والی سہولیات سے فائدہ اُٹھانے کیلئے پراجیکٹ کے ساتھ تعاون کریں۔ تاکہ سیلاب کی صورت میں کم سے کم نقصانات ہوں۔ اُنہوں کوڈ19کے حوالے سے کہا کہ کورونا کے پہلے لہرمیں تمام اسٹیک ہولڈرز نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔اب جونئی لہر دوبارہ شروع ہوگئی ہے اس میں ہمیں صوبائی حکومت کی طرف سے دی گئی ایس او پیزپر ضرور عملدرآمد کرنا کرنا ہوگا اور ترقیاتی کاموں میں بھی ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گلف ٹو پراجیکٹ کی طرف سے ابتدائی طورپرکمیونٹی کی ترقی کے لئے خطیر رقم دی گئی۔جس میں مزید اضافہ ہوگا جوکہ کمیونٹی کی ملکیت ہے اور نگرانی بھی خود کمیونٹی کریگی۔ اُنہوں نے کہاکہ ادارے کی طرف سے اگر بالائی علاقوں میں اگرکسی پروگرام کا انعقاد ہوگا تو میں سید حریرشاہ کے ساتھ ضرورحاضر ہونگا۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے تمام این جی اوز کو ہدایات دی ہے کہ جہاں بھی میٹنگ ہوگی حریر شاہ اُس میں مدعو ہونگے۔
تقریب سے سید حریر شاہ نے بھی خطاب کیااُنہوں نے ورکشاپ کے حوالے سے تفصیلی اگاہی دی اور ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جب بھی کمیونٹی کی بہتری کے لئے اُن کی ضرورت ہوگی تو وہ اپنے خدمات پیش کرنے کے لئے ہروقت پیش پیش ہونگے۔
ورکشاپ میں رسیکیو 1122سے شرکاء نے تربیت حاصل کرکے اُن کے ساتھ مل کر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے اختتاطی تدابیر اپنانے کے لئے عملی مظاہرہ کیا۔کمیونیکشن اینڈ رپورٹینگ آفیسر گلف ٹو پراجیکٹ یواین ڈی پی پاکستان وقاص اللہ خان نے ورکشاپ میں شرکت کرنے پرمہمانان اور شرکاء ورکشاپ کا شکریہ ادا کیا۔ورکشاپ میں سرٹیفیکٹس بھی دئیے گئے۔
You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!