Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

ظلم و زیادتی کرنے والے عوام کی بد دعا سے بچ نہیں سکتے: ڈی پی او

سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ پریزینرایڈ (شارپ) اور آئی سی ایم سی کے اشتراک سے پولیس آفیسران کیلئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او چترال فرقان بلال نے کہا ہے کہ ناانصافی اورظلم و زیادتی کرنے والے زیادہ دیر نہیں چل سکتےاور ایسے افراد لوگوں کی بد دعا سے نہیں بچ سکتے۔
اس لئے صاحب اختیار آفیسروں کو ظلم و زیادتی اور نا انصافی کرنے سے بچنے کی ضرورت ہے۔ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس ورکشاپ میں ایڈیشنل ایس پی نور جمال، ایس ڈی پی او چترال فاروق جان، ایس ڈی پی او لٹکوہ عبد الستار، ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم اور دیگر پولیس آفیسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا ۔کہ ہمارے ملک کی بد قسمتی یہ ہے کہ یہاں ایک دوسرے کے کام اور اختیارات میں مداخلت ایک معمول بن گیا ہے جبکہ ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی با اختیار آفیسر قانون کے ساتھ خواہش کو شامل کرتا ہے۔ تب دوسروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا عمل شروع ہو تا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ شارپ کے زیر انتظام ہیومن رائٹس اور رفیوجی رائٹس سے متعلق حساسیت پیدا کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد قابل تعریف ہے۔ ہم اگر انسانیت کی قدر کریں گے۔ تو حقوق و فرائض کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔
قبل ازین ٹیم لیڈر شارپ قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ نے پاکستان اور چترال میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کے مسائل، مہاجرین سے متعلق قوانین، پی او آر کارڈ کی اہمیت اور مہاجرین کیلئے پاکستانی حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان پروٹوکول پر دستخط نہ کرنے کے باوجود مہاجرین کی طویل خدمت کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ پاکستان میں مہاجرین کو جائز کاروبار کرنے اورنقل و حمل کی مکمل آزادی ہے بشرطیکہ پی او آر کارڈ کا حامل ہو۔
میٹی گیشن آفیسر چترال یونیورسٹی میر تنزیل الرحمن نے اپنی پریزنٹیشن میں کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق قوانین کی کمی نہیں لیکن یہ کتابوں تک محدودہے۔ عملی طور پر یہ حقوق ہمیشہ تحفظات کے شکار رہے ہیں۔ ہم انصاف کی بات کرتے ہیں ۔ لیکن عملی طور پر اس سے بہت دور ہیں۔ اس میں ملکی اور مہاجر یکسان مسائل کا شکار ہیں ورکشاپ کے آخر میں ڈی پی او نے شرکاء ورکشاپ میں سرٹفیکیٹ تقسیم کی۔
You might also like
2 Comments
  1. Ahmad Azam says

    All other officers should also demonstrate the same spirit and gesture in case of service delivery to citizen. DPO Chitral vision and mission are highly appreciable.

  2. Ehsanullah says

    Well said DPO sahib. Even noble words like this are enough. Speak of your mindset. Keep it up.

Leave a Reply

error: Content is protected!!