اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے پُل روز روز تعمیر نہیں کئے جا تے ، اور نہ حکومت بار بار فنڈ فراہم کرے گی ۔ اسلئے زیر تعمیر آر سی سی پُل کو دیر پا اور پائیدار بنانے کیلئے موجودہ سسپنشن پُل کے دائیں طرف پہاڑی کاٹ پر تعمیر کیا جائے ۔ جہاں پُرانا پیدل پُل ہوا کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سے سڑک کی چڑھائی بھی ختم ہو گی ۔ اور پُل بھی مضبوط ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سائٹ کسی بھی صورت موزون نہیں ہے ۔ کیونکہ یہاں تعمیر کی صورت میں دونوں طرف سڑک کی چڑھائی بڑے گی ۔ خصوصا ایون سائڈ پر سڑک کی چڑھائی میں مزید اضافہ ہوگا ۔ جبکہ یہ جگہ بھی غیر محفوظ ہے ، انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے اپیل کی کہ مزید کام سے پہلے اس کو موجودہ پُل کے دوسری طرف منتقل کرکے تعمیر کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ۔ کہ پُل کی تعمیر جلد از جلد ممکن بنائی جائے ۔ اور ٹھیکہ دار کو روایتی تاخیری حر بہ استعمال کرنے نہ دیا جائے ۔ تاکہ مقامی لوگ اور سیاح نئے پُل کی سہولت جلد از جلد حاصل کرسکیں ۔]]>