Training session for police on human rights organized
شارپ کے ڈائریکٹر میمونہ بتول نے شارپ کا تعارف اور مہاجرین کے پاکستان میں قیام کے دوران ان کے مسائل ،انکی با عزت واپسی کے حوالے سے بات کی اور وقتا فوقتا گورنمنٹ کی طرف سے مہاجرین سے متعلق نوٹیفیکیشنز سے آگاہ کیا، مسٹر غیاث گیلانی نے مہاجرین کے حقوق اور اس سلسلے میں بین لااقوامی قوانین کا تفصیل سے ذکر کیا ،آئی سی ایم سی کی طرف سے منسصور خان اور ارمہ فرنسس نے افغان مہاجرین کے حوالے سے آئی ایم سی کی کوششوں اور پاکستان میں ان کی قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہی دی،شارپ چترال افس کی نمایندگی ٹیم لیڈر سجاد احمد اور لیگل ایڈوائزر ناہیدہ سیف نے کی، انہوں نے چترال میں افغان مہاجرین کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں چترال آفس کی کوششوں پہ بریفنگ دی۔آخر میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے، مہمان خصوصی انسپکٹر لیگل محسن ا لملک نے شارپ اور آئی سی ایم سی کی کوششوں کو سراہا اور اس سلسلے میں پولیس کے تعاون کا یقین دلایا۔]]>