Role of literary persons in society highlighted
سیکرٹری اقرارالدین خسرو انجام دے رہے تھے۔
مہمان خصوصی مشہورشاہد،صدرمحفل فضل الرحمن شاہداورکہواراہل قلم چترال کے صدرمسرت بیگ مسرت نے نے کہاکہ معاشرے میں برائی کوختم کرنے کے لئے ہرطبقے کے لوگوں کو کام کرنے کی ضرورت ہے،مگرادیب اورشعراء انتہائی سوچ سمجھ کرکلام لکھتے ہیں اورمعاشرے میں ہونے والی برائیوں کوانتہائی قریب سے دیکھتے ہیں اوران برائیوں کوختم کرنے میں بھی عام لوگوں سے شعراء،و ادباء کاکردار زیادہ ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں جلد مزید ایسے نئے پروگرامزبھی ترتیب دئیے جائینگے جس کامقصدآنے والی نسلوں کواپنی ثقافت کے بارے میں معلومات فراہم کرناہے۔
ا س موقع پر چیرپرسن افویمنویلیفئرآرگنائزیشن وممبرتحصیل کونسل سب ڈویژن چترال فریادہ سلطانہ نے ثقافتی ورثے کی احیاء کاپروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اِس پروگرام کا مقصد ایک دوسے کے ثقافت سے آگاہی حاصل کرناہے جس سے اپنے ثقافت کو محفوظ کرنے کا موقع ملے گا۔چترال کی منفردثقافت پاکستان کوایک امن کا پیغام دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال میں 14زبانیں بولی جاتی ہیں جو کہ وادی چترال کی ایک الگ پہچان ہے۔ان زبانوں کوآنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کرناہماری ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتما م صوبے کے تمام اضلاع میں ثقافتی ورثے کی احیاء کاپروگرام شروع کیاہے جس سے ہماری زبان ،ثقافت اورکلچرکوفروغ ملے گی]]>