ابتدائی کلمات ذاکر محمدزخمی نے پیش کی علاقے میں کھیلوں کی فروع اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی سر پرستی اور تعاون کا مطالبہ کیا ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مختلف کھیلوں کے لیے ٹرائل ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر کے زیرِ نگرانی عنقریب چترال میں منعقد ہو رہے ہیں بونی میں ہونے والی ٹرائل اس کی ایک کڑی تھی جو بعد میں ضلعی اور ڈویژنل سطح پر منعقد ہوکر صوبائی سطح تک پہنچتے ہیں۔ بونی میں چونکہ موسم اور حالات کی ناموافقت کی بنا صرف بیٹمنٹن ٹرائل کرائے گئے باقی کھیلوں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی ۔اس ایک روزہ ٹرائل کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر عبدالرحمت صاحب تھے۔ ٹرائل کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کھیلوں کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ائیندہ سب ڈویژن سطح پر مختلف کھیلوں کے فروع دینے اور اپنی تعاون کی یقین دہی کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے ان کی رہنمائی کی ضرورت ہے یہ ضرورت پوری ہونے پر ہمارے نوجوان ضلعی ملکی سطح پر بھی نام پیدا کر سکتے ہیں اور بیرون ملک جاکر بھی ملک اور قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔اخرمیں بٹ منٹنس کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کی گئی۔]]>