Over 400 families join PPP in Arandu

اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوسی ارندوکے عوام انتہائی غیر ت مند اورمحب وطن قوم ہیں اور بارڈرایریامیں پاک فوج اورچترال پولیس کے شانہ بشانہ ملکی دفاع میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ارندو کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے یہاں کے عوام کوبنیادی سہولیت فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور صوبے میں حزب اختلاف میں ہونے کے باوجود اپنی تعلق کے بنیاد پرترقیاتی اوربحالی کے کاموں کوآگے لے جانے میں بھرپورکوشش کررہاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ارندومیں ہائیرسکینڈری سکول،زنانہ ہائی سکول،ڈسپنسری ہسپتال ،ٹی ایچ کیوہسپتال،واٹرسپلائی کے اسکیمیں،کئی سکولوں میں اضافی کمرے ،لیٹرین،چاردیواری ،کئی مساجد میں واش روم،چاردیواری اورمرمت مختلف سڑکوں کی مرمت وبحالی کاکام تقریبامکمل ہوچکے ہیں ۔اس موقع پرانہوں نے دمیل نسارکے مکتب سکول کوپرائمری کادرجہ دے کرایک کروڑ60لاکھ روپے کااعلان کیاجس میں چھ کمروں پرمشتمل ایک عالیشان عمارت تعمیرکیاجائے گا۔ انہوں نے اقراء کمیونٹی سکول کے مرمت کے لئے دولاکھ روپے اورمختلف دیہات کے چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے لئے لاکھوں کابھی اعلان کیا۔ اس موقع پروی سی ناظم قاری امین،سابق یوسی صدر پاکستا ن پیپلزپارٹی زاہداللہ، سابق یوسی نائب ناظم مالک عبدالقادرالمعروف قدیم خان ،امجدخان اوردیگرمقریرین نے یوسی ارندو کے پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے خصوصی دلچسپی کے ساتھ ترجیحی بنیاد پر علاقے کی ترقی میں اہم کرداراداکرنے پرایم پی اے سلیم خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کیاہے کہ ارندومیں ایک کھلی کچہری منعقد کرکے عوامی مسائل حل کریں۔انہوں نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کویقینی بنانے ،ہسپتال میل ،فیمل اورڈینٹل ڈاکٹرزنرس اورٹیکیشن اسٹاف کی فراہمی کامطالبہ کیا۔تمام قائدین اورپارٹی کے جیالوں نے 2018ء کے الیکشن میں یوسی ارندومیں پاکستان پیپلزپارٹی کو100ووٹ دینے کاعہدکیا۔]]>

0 thoughts on “Over 400 families join PPP in Arandu”

  1. By the way Salim Khan owns a huge chunk of jungle somewhere in this areas. We are so curious to know how did he purchase such a huge jungle, worth millions of rupees, when he was provincial minister for population welfare during PPP regime.

  2. Well, whatever the people are saying. I am from Drosh and belonging to JUI, however, I appreciate the work of Pakistan Peoples Party and particularly Saleem Khan. Look, all roads irrigation channels and other infrastructure totally destroyed. We can only see Mr. Saleem and Sardar Hussain in Chitral. They are in oppositions, if we compare with Iftikhar he is a blue eyed boy of Nawaz Sharif, Fawzia and PTI has government in KPK and District Nazim is a partner in KPK and JUI in Federal. What they have done???? NOTHING.
    It is clear, for Chitral there is only PPP. We don’t have to forget that PPP has huge contribution for Chitral

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest