Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

Relief goods distributed by Chitral Scouts

C.Scouts اُرسون ،شیشی کوہ اور مداک لشٹ کے مقامات پر سیلاب اور زلزلہ زدگان میں گرم کپڑے، کمبل، ترپال اور بستر کی تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موسم سرما کی شدت کو کم کرنے کے لئے ان سرد علاقوں میں ان اشیاء کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھیں جس کے لئے انہوں نے مختلف اداروں سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال اہالیان چترال کے لئے ازمائش و ابتلا کاسال ثابت ہوا جس کے دوران اکثر علاقے قدرتی آفات سے دوچار ہوئے لیکن ان مشکل گھڑیوں میں چترال سکاوٹس نے کسی حال میں مصیبت زدہ عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا۔ ان مقامات پر مقامی لوگوں نے چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خدمات کو سراہا۔ اس سے قبل کمانڈنٹ نے لاسپور، ارندو اور دوسرے علاقوں میں بھی موسم سرما کے لئے ریلیف کا سامان تقسیم کرچکا ہے۔]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!