آرمی علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتا رہے گا

brig اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر ضیاء الاسلام نے بارڈر پر واقع علاقہ ارندو کے عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی فراہمی کے بعد علاقے میں ترقی کی نئی دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے علاقے کے عوام کو یقین دلایاکہ پاک آرمی ان کے مسائل کو حل کرنے اور علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے بجلی گھر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس سے قبل اے کے آر ایس پی کے آر پی ایم سردار ایوب نے کہاکہ اس پاؤر پراجیکٹ سے چار سو کے لگ بھگ گھرانے مستفید ہوں گے جس پر ایک کروڑ 72لاکھ روپے خرچ آئی ہے جس میں کمیونٹی کا 20فیصد شئیر بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اے کے آر ایس پی نے ارندو یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں اب تک 49مختلف کمیونٹی انفراسٹرکچر ز کے منصوبے مکمل کرچکی ہے ۔ اس موقع پر چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ اس علاقے کے عوام ترقیاتی کاموں میں اشتراک کا جذبہ رکھتے ہیں اور اپنے علاقے میں امن امان کو قائم رکھنے میں بھی مخلص اور سنجید ہ ہیں۔ ارندو سے تحصیل کونسل کے رکن اور پی ٹی آئی کے رہنما حاجی سلطان محمد نے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے مسائل بیان کئے اور اس دور افتادہ علاقے کی ترقی اور بجلی کی فراہمی پر اے کے آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔ اے کے آر ایس پی کے پیڈو پراجیکٹ کے ڈائرکٹر انجینئر درجات خان اور منیجر فضل مالک بھی موجود تھے۔]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *