کوئز مقابلوں میں آغا خان اسکول سین لشٹ کی بہترین کارکردگی
اس مقابلے میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کے چار طلبہ ٹاپ ٹین میں آئے ۔جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ عرفان علی ولد نوروز خان کلاس ہشتم نے100 میں سے 87،سید اسد علی شاہ ولد مظہر علی شاہ اور شہکار حیات ولد زار محمد کلاس ہشتم 84 جبکہ اسی اسکول کے صمصام علی ولد غلام علی کلاس ہشتم 82 نمبر لےکرنمایاں پوزیشن حاصل کیں۔ اس کے علاوہ تمام اسکولوں میں کارکردگی کی بنیاد پر اسکول ہذا کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔ ]]>
We proud of the students akhss sinlasht.they shown best parfarmance in quies porgram.