Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Mother & child health week from 24th

child پیر کے روز اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کے دفتر میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پروگرام برائے ہیلتھ ورکرز کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ابراہیم خان نے اس ہفتے کی چار اعراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ دو سال تک ایسے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جو کسی وجہ سے رہ گئے تھے، تین سے پانچ سال تک کے بچوں کو کیڑے مارادویات کھلانا، حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانا اور حفظان صحت سے متعلق آگہی پھیلانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ خصوصی ہفتہ یونیسیف کی مالی معاونت سے منایا جارہا ہے جس سے چترال کے ہزاروں بچے اور خواتین استفادہ کریں گے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض الملک ، ڈسٹرکٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد اور سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان بھی موجود تھے اور اس ہفتے کو کامیابی سے منانے اور ذیادہ سے ذیادہ بچوں اور خواتین تک پہنچنے کے لئے تجاویز پیش کی۔ ]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!