جدید طریقہ کارسے پیداواری صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے

\"direc\" ڈائریکٹر ریسرچ چترال ڈاکٹر نصیر احمد نے کہا ۔ کہ مون سون ہوائیں چترال میں داخل ہونے کی وجہ سے ہوا میں نمی زیادہ ہوئی ہے ان ہواوں کے ساتھ فصلوں کومختلف قسم کی بیماریاں لگی ہیں۔ان آفات سے نمٹنے کے لئے محکمہ زراعت کے ہدایت کے مطابق جدید طریقہ کار سے کاشتکاری کاعمل شروع کرناچاہیے ۔جہاں آلوکوبیماری لگ جا ئے وہا ں مٹرکاشت کرناچاہیے۔ایک چکورم زمین میں چھ کلوتخم ،15کلوڈی اے پی اور15کلویوریایااستعمال ہوتے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت چترال جان محمدنے کہاکہ آلوایک اہم غذائی فصل ہے پہاڑی اورمیدانی علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے ،آلودوسری فصلوں کی نسبت کم وقت میں زیادہ پیداوارمنافع دیتاہے ۔یہ کم دورانیہ والی فصل ہے اورمختلف قسم کی آب وہوا میں پھل پھول سکتی ہے اس کی کاشت سطح سمندرسے لے کربلندپہاڑی علاقوں میں کی جاتی ہے لیکن اس کے لئے معتدل خطہ زمین مناسب رہتی ہے ۔ محکمہ زراعت چترال گبورویلی میں راکو،پیراماؤنٹ اوردیگراقسام کاتسلی بخش تجربہ کیاہے ۔زرعی طریقہ کارکے مطابق آلوکوتروترمیں قطاررسے قطارکافاصلہ 75سنٹی میٹراورپودے سے پودے کافاصلہ 25سنٹی میٹرپرکھیلیوں میں کاشت کیاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ آلوکی زیادہ تربیماریاں بیماربیج سے اگلی فصل تک منتقل ہوتی ہیں اس طرح بیج خوابیدہ حالت میں نہیں ہوناچاہیے ۔بیج کی سطح پرشگوفے نمایاں طو ر پر اُگے ہوئے ہونے چاہیءں ، بیج زیادہ پرانانہیں ہوناچاہیے ۔ان بنیادی طریقہ کارپرعمل نہ کرنے کی وجہ سے آلوکی فصل پرمختلف قسم کی بیماریاں اورکیڑے مکوڑے حملہ آورہوکراس کوناقابل تلافی حدتک نقصان پہنچاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح کھادوں کااستعمال بھی محکمہ زراعت کی ہدایات کے مطابق ہو نے چاہئیں۔ فاسفورس اورپوٹاش آدھی نائٹروجن زمین کی تیاری کے وقت دی جاتی ہے جبکہ بقایا نائٹروجن 25کلوگرام فی ایکڑیوریایاایمونیم کی شکل میںآلوپرمٹی چڑھاتے وقت دی جاتی ہے۔ اس موقع لائیولی ہوڈ پروگرام کے فیاض احمدنے آنے والے سال کے لئے ایل پی ایچ کی طرف سے ایک ہزاربوری آلو کے تخم فراہم کرنے کااعلان کیا۔ آخرمیں کاشتکاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ظفرخان،مبارک شاہ ،سردارالدین ،کریم خان نے محکمہ زراعت اورایل پی ایچ کی خدمات کوسراہاتے ہوئے کہاکہ زمیندارو کوسفارش کردہ تخم کم نرخ پربرقت مہیا کرنے،کھاداورنئے زرعی آلات اورجدید طریقہ کارسے پیداواری صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت ہمیں جدید کاشتکاری کے لئے تربیت فراہم کرے توانشااللہ تعالیٰ کھیتی باڑی میں انقلاب آسکتاہے اس سلسلے میں سہولیات فراہمی کے ساتھ تربیتی پروگرام کامستقل سلسلہ شروع کیاجائے۔]]>

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest