یوم دفاع کے حوالے سے چترال سکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں تقریب کا انعقاد

defence کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس ، ایم پی اے سلیم خان ، ڈی پی او چترال،سپاہی ناصر شہید کے والد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفار نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ تقریب میں کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ اس موقع پر یادگار دھنوں پر ملی نغمے اور1965کی جنگ سے متعلق معروف گیت پیش کئے گئے ۔سکول کے بچوں نے پاکستان کے جھنڈے کے لباس میں اور آرمی کے یونیفارم میں مختلف خاکے اور ٹیبلو پیش کئے ۔ اور دفاع وطن کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ پاکستان کی سالمیت ، بقا کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کا ذکرکرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں حال ہی میں شہید ہونے والے کیپٹین محمد اجمل کے چچا یار محمد نے اُن کی شہادت کے آرزووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔اور کہا ۔ کہ محمد اجمل میں سیاچین میں فرائض منصبی انجام دینے کے دوران ملک پر جان قربان کرنے اور شہادت کی آرزو کا غلبہ پیدا ہوا ۔ جس نے بالاخر نوجوان کیپٹن کو اس عظیم منصب سے سرفراز کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم اس دھرتی پر اجمل جیسے ہزاروں سپوت قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اور اجمل کی شہادت نے ہمارے خاندان کو بہت بڑی عزت دی ہے ۔ defendکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بریگیڈئر نعیم اقبال نے پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ۔ کہ 1965کی جنگ میں فوج اور عوام ایک ہی صف میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا ۔اور کامیابی حاصل کی ۔ آج بھی فوج ،حکومت اور عوام مل کر دہشت گردوں کا مقا بلہ کر رہے ہیں ۔او ر فوج حکومت اور عوام کا یہ اتحاد مملکت خداداد پاکستان کے دشمنوں کو صفایا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آج بھی 1965کا جذبہ عود کر آیا ہے ۔ اور ہمارے دشمن کو ہمارے جذبے کا احساس ہے ۔ اُن کو یہ بات معلوم ہے ۔ کہ پاکستان کا ہر جوان اور ہر نوجوان میجر عزیز بھٹی بننا چا ہتا ہے ۔ اور اپنی جان ملک کیلئے ٹینکوں کے نیچے قربان کرنا چاہتا ہے ۔ اس لئے اس کو مختلف قسم کے شر انگیزی کے ذریعے مصروف رکھنے کی کو شش کرتا ہے ۔ تقریب کے آخر میں جنرل راحیل شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ۔]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *