Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Call to repair damaged roads

ترال(بشیرحسین آزاد)چترال شہر سے 28 کلومیٹر دور کالاش وادی کے گاؤں رمبور بھی حالیہ سیلاب سے متاثر ہوگیا ہے۔ جہاں کی سڑکیں،پائپ لائین ،ابپاشی نظام سمیت بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگئے ہیں۔
رمبور گاؤں سے تعلق رکھنے والے اقلیتی کونسلر شیرزادہ خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ دوباژ سے شخاندہ تک روڈسیلاب کے وجہ سے سفر کے قابل نہیں رہا،زمینات کو سیراب کرنے والی کئی نہریں، بجلی گھر، پینے کے لئے پانی مہیا کرنے والے پائپ لائن سیلاب کی نذرہوگئے ہیں۔جس کے وجہ سے کوبئیک،کوڑدیش،بڑادیش،بٹٹ،کلاش گرام،بڑانگورو،کروم اور پڑروغ وغیرہ کے لوگ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک ان متاثرین کے ساتھ کسی بھی ادارے کی طرف مدد نہیں ہوئی۔اُنہوں اعلیٰ حکام سمیت ضلعی انتظامیہ کومذکورہ دیہات کو روڈ کی بحالی ،پائپ لائنوں،نہروں اور بجلی گھر کی بحالی کا پُرزور مطالبہ کیا۔

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!