Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Three parties announce to support JUI leader

CHITRAL, July 3: In a major political move, three political parties in Chitral have announced to support Maulana Abdur Rehman for the slot of District Nazim.
The decision was taken at a meeting of the representatives of the three parties – PPP, PTI and APML – which concluded late on Thursday night.
The meeting was attended by PPP Chitral president Salim Khan MPA, Abdul Latif of the PTI and Khalid Pervez of the APML. Other elected members of the District Council were also present.
Talking to the media after the meeting, MPA Salim Khan said that in better interest of Chitral and its people the three parties unanimously decided to vote for renowned religious scholar Maulana Abdur Rehman of the JUI, who is also a former MPA. He added that PPP, PTI and APML jointly have 15 members in the District Council who will vote for Maulana Sahib. He said that the decision regarding other seats in district and tehsil would be taken later. 

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال کی سیاست ڈارمائی صورتحال اختیار کرنے لگی ہے ۔ جمعرات کی رات دیر گئے ضلع کونسل چترال میں موجود تین سیاسی جماعتوں کی طرف سے جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالرحمن کی حمایت کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جسمیں پی ٹی آئی کے راہنما عبدالطیف، پی پی پی کے ضلعی صدر سلیم خان اور اے پی ایم ایل کے ضلعی صدر شہزادہ خالد پرویز کے علاوہ دیگر اراکین بھی شامل تھے۔اجلاس میں ضلع کونسل کے اراکین سے مشاورت کی روشنی میں ضلعی نظامت کے لئے جمعیت علماء اسلام کے سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و ایم پی اے سلیم خان نے کہا تینوں جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں باضابطہ طور پر فیصلہ کر لیا گیا کہ ضلع چترا ل ایک حساس اوراہم علاقہ ہے ، اس علاقے اور یہاں کے عوام کے عظیم تر مفاد میں ضلعی نظامت کے لئے جمعیت علماء اسلام کے سابق رکن صوبائی اسمبلی و ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمن کی حمایت کی جائے۔ اس سلسلے میں تینوں جماعتوں کے تمام ممبران متفق ہیں جنکی ضلع کونسل میں تعداد 15ہے اور ضلعی نظامت کے لئے مولانا عبدالرحمن کی جیت اب یقینی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سیٹوں کے حوالے سے بعد کے اجلا س میں فیصلہ کیا جائیگا۔ ]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!