Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

Qaqlasht housing scheme to be launched soon, says CM's adviser

چترال (بشیر حسین آزاد) جشن کاغلشٹ چار روز موسم بہار کی رنگینیوں میں چارچاند لگانے کے بعد منگل کے روز اختتام پذیر ہوگیا جس میں لوک کھیلوں اور ثقافتی شو کے علاوہ پولو ، فٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے ہوئے. مستوج کے تینوں وادیوں موڑکھو، تورکھو اور مستوج سے ہزار وں تماشائیوں نے کاغلشٹ کی وسیع وعریض بیابان میں چار دن تک ایک شہر بسائے رکھا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی فیسٹو ل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اورحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کی ترقی کے لئے متعدد اعلانات کئے جن میں کاغلشٹ ہاؤسنگ سکیم کا قیام، مستوج تحصیل کو ضلع کا درجہ دینے کے لئے کوشش کرنا، سیاحت کی ترقی کے ذریعے روزگار کے بڑے تعداد میں مواقع پیدا کرنے اور شندور فیسٹول کو شایان شان اندازمیں منانا شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے یہ خوشخبری اہالیان چترال کو سنانے آئے ہیں کہ کاغلشٹ میں جدید سہولیات اور جدیدترین تقاضوں سے ہم آہنگ ایک ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کیا جارہا ہے جوکہ پشاور کی حیات آباد کی طرز پر ڈیزائن ہوگی ۔ا نہوں نے کہاکہ اس ہاؤسنگ اسکیم میں ناداروں، بیواؤں ، یتیموں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرین اور ان کے لواحقین سمیت میڈیا کے کارکنوں کے لئے پانچ پانچ مرلے کے دو ہزار پلاٹ مختص ہوں گے۔

ڈاکٹر امجد نے کہاکہ جدید سہولیات سے آراستہ ایک نئی شہر اپر چترال میں آباد ہونے سے یہاں ترقی کا رفتار تیزہوگا جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس اسکیم پر فیز وائز کام کا آغاز کیا جائے گا اور مستقبل میں یہ صوبے کا سب سے بڑا ہاؤسنگ اسکیم بن جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شندور فیسٹول کو انٹرنیشنل ایونٹ بناکر سیاحت کو ترقی دی جائے گی ۔

اس موقع پر انہوں نے وضاحت سے کہاکہ شندور خیبر پختونخوا کا ہی حصہ ہے اور اس کا حصہ رہے گا لیکن یہاں بعض لوگ اس بارے میں تنازعہ پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ چترال میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کی مشترکہ حکومت قائم ہوگی۔ اس سے قبل مقامی ایم پی اے سید سردار حسین شاہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے چترال کی ترقی کی طرف بھر پور توجہ دی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ برنس گاوں سے بونی تک اس وقت27 کروڑ بیس لاکھ روپے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے سال سے کاغلشٹ فیسٹول کو صوبائی حکومت کے کیلنڈر میں شامل کیا جائے گااور شندور فیسٹول کے بعد اس کا دوسرا نمبر ہوگا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رحمت غازی خان نے کھیلوں اور ثقافت کی ترقی پر توجہ دینے پر وزیر اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ کاغلشٹ ہاؤسنگ اسکیم کی طرف توجہ بھی پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے دلائی تھی جس پر انہوں نے منظوری دے کر عوام کا دل جیت لیاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج منہاس الدین ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بونی محمد صالح، چترال سکاوٹس کے لیفٹیننٹ کرنل طاہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کاغلشٹ فیسٹول کے انعقاد میں ایس آر ایس پی اور اے کے آر ایس پی کے تعاون پر اُن کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ فٹ بال کا فائنل جغور کلب، ولی بال کو چترال سکاوٹس ، کرکٹ کو دروش کلب اور پولو کو بونی ٹیم نے جیت لیا۔

]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!