پولیس کی طرف سے چرون اویرکے زلزلہ زدگان میں ریلیف پیکچ تقسیم

\"police\" ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عباس مجید خان مروت نے جمعہ کے روز اپنی نگرانی میں فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز پر مشتمل امدادی پیکج گاؤں کے 87گھرانوں میں تقسیم کئے جبکہ ضرورت کے مطابق خیمے بھی متاثرہ خاندانوں کو فراہم کئے گئے ۔ فوڈ پیکج میں دال ، چاؤل، گھی، چائے اور دوسرے روزمرہ کی اشیاء شامل تھیں۔ چرون اویر کے عمائدین نے چترال پولیس کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پولیس کی طرف سے اس فراخدلانہ قدم نے ان کی ہمت افزائی ہوئی ہے ۔ ڈی پی او نے متاثرین میں کھا نا بھی تقسیم کیا اور خود متاثریں کے ساتھ دسترخوان میں کھانا کھایا۔ ڈی پی او چترال نے خطاب کرتے ہوئے چرون اویر کے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس مشکل وقت میں پولیس فورس کو اپنے ساتھ دکھ میں شریک پائے گا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او مستوج طارق کریم اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد بھی موجود تھے۔ بعدازان واپسی پر چترال بونی روڈ پر واقع مروئے گاؤں میں بھی انہوں نے متاثریں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا۔ چترال پولیس کی طرف سے زلزلے کے اگلے دن ارندو کے متاثریں میں خیمے تقسیم کئے گئے تھے ۔ اس سے قبل سیلاب کے متاثریں میں بھی ضلع بھر میں پولیس نے اپنے وسائل سے متاثریں کی حتی الوسع امداد کی تھی۔]]>

0 thoughts on “پولیس کی طرف سے چرون اویرکے زلزلہ زدگان میں ریلیف پیکچ تقسیم”

  1. We really appreciate the generous support by Chitral police headed by Abbas Majeed Marwat, ADPO Tariq Karim and Muhammad Khalid for their generous support towards the earthquake affected people of Charoon Over in their days of trial and hardships.

  2. Chitral Police reaching out to the affectees of Charun Oveer with relief, need high appreciation. The current DPO Chital taking personel interest in such activities has brought the Chitral Police close to the masses heart, which is a sign of highly developed society and we hope every person in reponsible position in district Chitral must follow you foot steps, and we (Chitralis) never forget those do something good for us.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest