اکاہ  کی صحافیوں کے لیے ڈیزاسٹر رپورٹنگ پر  تربیتی ورکشاپ مکمل

چترال (نامہ نگار) آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے زیر اہتمام \”ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ رپورٹنگ\” کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ چترال پریس کلب میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ میں لوئر اور اپر چترال سے تعلق رکھنے والے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے صحافیوں نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد قدرتی آفات کے دوران مؤثر، مثبت اور ذمہ دار رپورٹنگ کے لیے مقامی صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔ ورکشاپ کے دوران صحافیوں کو ابتدائی طبی امداد، فیلڈ رپورٹنگ، اور آفات سے متعلق ضروری مہارتوں کی عملی تربیت دی گئی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے کہا کہ چترال جیسے پسماندہ اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے آغا خان ایجنسی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی تربیت سے مقامی سطح پر بہتر آگاہی اور معلومات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

ایجنسی کے ریجنل پروگرام منیجر ولی محمد خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ ادارہ گزشتہ کئی دہائیوں سے چترال میں آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے، اور صحافیوں کی تربیت اس مشن کا اہم حصہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest