Two doctors sent to Chitral from Kohat as punishment

غیر حاضر 17 ڈاکٹروں کو سروس سے برخاست کرنے کیلے سمری ارسال  

سیکرٹری صحت کی جانب سے ڈیوٹی سے غیر حاضر 17 ڈاکٹروں کو سروس سے برخاست کرنے کیلئے چیف سیکرٹری کو سمری ارسال

سیکرٹری صحت محمود اسلم خان نے دوران ڈیوٹی غیر حاضر سترہ ڈاکٹرز کو سروس سے برخاست کرنے کیلئے چیف سیکرٹری کو سمری ارسال کردی ہے۔ سمری میں لکھا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے گریڈ سترہ کے میڈیکل افسران کی ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری کی رپورٹ بھیجی ہے۔
سمری میں لکھا گیا ہے کہ متعلقہ افسران کو وارننگ نوٹسز ان کے رجسٹرڈ پتہ پر ارسال بھی کی گئی ہیں لیکن ان میں کسی نے بھی ڈیوٹی پر حاضری نہیں دی۔

سمری کے مطابق حاضری کیلئے فائنل نوٹسز دو قومی اخبارات میں شائع بھی ہوچکے ہیں جس کے بعد بھی ان افسران میں کسی نے اپنی حاضری یقینی نہیں بنائی۔
سمری میں چیف سیکرٹری کو ای اینڈ رولز کے رول 9 کے تحت ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 17 میڈیکل افسران کو ڈیوٹی سے برخاست کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest