وادی لٹکوہ کے عوام بڑے سرپرائز کی تیاری کررہے ہیں

چترال (نمائندہ چترال ٹوڈے) عبدالطیف کو ڈی سیٹ کرنے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کی گہما گہمی کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں چترال کے طول و عرض سے مختلف امیدوار حصہ لینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

عبدالطیف کل ایک پٹیشن دوبارہ جمع کرنے جارہے ہیں اگر عدالت نے درخواست قبول کرلی تو الیکشن ملتوی بھی ہوسکتے ہیں۔ تحریک لوٹ کوہ دوراہ روڈ گزشتہ کافی عرصے سے گرم چشمہ روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے ایک مہم چلا رہا ہے۔ جس میں اولین شرط ایسے افراد کا قومی اسمبلی کے انتخاب ہے جو چترال کے لئے تمام سڑکوں خاص طور پر گرم چشمہ روڈ کی از سر نوتعمیر کے لئے کوئی تعمیری کام کرسکے۔

ہمارے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں گرم چشمہ اور چترال ٹاؤن کے مختلف مقامات پر گزشتہ کئی دنوں سے اجلاس کا سلسلہ جاری ہے جس میں آنے والے انتخابات میں ووٹ کے صحیح استعمال اور صحیح نمائندے کے انتخاب کے لئے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ وادی لوٹ کوہ کے تمام عمائدین وادی لوٹ کوہ کے 40 ہزار ووٹ کا استعمال اس دفعہ کسی خاص نظریے یا مخصوص افراد کے بجائے لوٹ کوہ کے مفادا ت کو سامنے رکھتے ہوئے کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

اس سلسلے میں آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران بڑے اعلانات متوقع ہیں جس میں وادی لوٹ کوہ کا اپنے لئے علاقائی نمائندے کے ذریعے انتخاب لڑنا یا پھر کسی ایسے فرد یا سیاسی پارٹی سے کسی بڑے معاہدے کا امکان بھی موجود ہے جو گرم چشمہ روڈ کی تعمیر کے لئے کسی تحریری معاہدے پر تیار ہو۔ یاد رہے کہ وادی لوٹ کوہ ہمیشہ سے چترال کے انتخابات میں اثر انداز ہوتا رہا ہے۔ علاقے کے لوگوں کا مشترکہ فیصلہ الیکشن کے دوران کسی بڑے اپ سیٹ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest