Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

فرنٹیر کور پبلک سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب

فرنٹیر کور پبلک سکول اینڈ کالج دروش میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں معززین دروش، تمام محکمہ جات کے سربراہان مختلف سکولوں کے پرنسپل بچوں کے والدین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس تقرب کے مہمان خصوصی مئیر شہزادہ خالد پرویز تھے جبکہ صدر محفل ونگ کمانڈر 146 ونگ لفٹنٹ  کرنل قیصر رضا تھے۔

شہزادہ خالد پرویز
شہزادہ خالد پرویز

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت رسول مقبولؐ اور دعائیہ نظم پیش کیا گیا سکول کے ننھے منھے  بچوں نے رنگا رنگ  ٹیبلو شو پیش کر کے مہمانوں کا دل جیت لیا تقریب کی میزبانی کے فرائض سکول کے سنیئر ٹیچر اور سیکشن ھیڈ بابو خان کی سربراہی میں فرسٹ ایئر کے بچے انجام دے رہے تھے۔

سکول کے پرنسپل منظورعلی شاہ مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ سکول انتظامیہ اور بچوں کی طرف سے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

طریقے سے تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا پہلے مرحلے میں پلے گروپ سے لیکر گریڈ ون تک پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے بچوں کو گولڈ میڈل پہنایا گیا۔ دوسرے مرحلے میں گریڈ سے لیکر گریڈ 5th تک نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں میں شیلڈ تقسیم کیا گیا۔ تیسرے مرحلے میں گریڈ 6 سے لیکر گریڈ 9 کے پوزیشن ہولڈر بچوں کو شیلڈ دیے گئے۔

چوتھے اور آخری مرحلے میں سال 2022ء کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں سکول ھذا کے ڈسٹرکٹ ٹاپر بچوں کو شیلڈ سے نوازا گیا ان میں ایک بچی زینب بختیار جو کہ 1049 نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی مگر زندگی نے ساتھ نہیں دیا اور ناگہانی موت کا شکار ہو گئی، اس تقریب میں زینب کی ما ں اور اس کے والد ڈاکٹر بختیار الدین جواس تقریب کے مہمان خصوصی شہزادہ خالد پرویز کے چچا ہیں تشریف لائے تھے انھوں نے زینب کی ٹرافی صدر محفل لفٹنٹ کرنل قیصر رضا سے وصول کیا

دوسرا بچہ اویس سرور انھوں نے بھی 1049 نمبر حاصل کیے تھے جبکہ شیمہ مسرت 1038 اور سمرین عالم 1029 نمبر حاصل کی تھیں انھوں نے بھی اپنے اپنے شیلڈ مہمان خصوصی سے حاصل کیے۔

اس تقریب میں سکول کے مدد گار عملے کو اُن کے بہترین خدمات کے عوض کیش پرائز دیا گیا۔

صدر محفل لفٹنٹ کرنل قیصر رضا حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہا ں چترال کے بچوں کو دورجدید کے تقاضوں کے عین مطابق معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی قسم کا  فرو گذاشت نہیں کریں گے۔

آخر میں مہمان خصوصی شہزادہ خالد پرویز تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا اُنھوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ اور اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں اُنھوں نے نہایت کامیاب اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا اور یہ بھی گویا  ہوا کہ یہاں  کے بچوں میں جو ٹیلنٹ ہے وہ مجھے ملک بھر کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں بھی نظر نہیں آیا ہے یہ میرادرینہ  خواب تھا کہ ہمارے علاقے میں بھی ایک اچھا اور معیاری تعلیمی ادارہ ہو آج  دروش میرے اس خواب کی تعبیر ہے۔ یہاں کے بچوں کی ٹیلنٹ کو دیکھ کر میں بہت خوش ہوا جس کا ثبوت میری اپنی بہن زینب ہے اس کی جدائی پر دل رنجیدہ ہے اور آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں لیکن اس کے اعزاز سے خوشی بھی ہوتی ہے یہ اس کے نام کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ انھوں نے سکول کے اساتذہ اور بچوں کی حوصلہ افزائی کےلیے ایک لاکھ روپے نقد انعام دے دیا۔

سکول کے بچوں نے آرٹ گیلری ترتیب دی تھی اور سائنس کے مختلف مضامین میں پراجیکٹ تیار کر کے نمائش کے لیے رکھے تھے۔ مہمان خصوصی نے اس آرٹ گیلری کا افتتاح کیا اور بچوں کے کاوشوں کو سراہا۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!