ایون میں نوجواں کی خود کشی
چترال (محکم الدین) ایون صحن میں 17 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی ہے۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق ایون کے گنجان آباد گاوں صحن میں 17 سالہ نوجوان عبد اللہ ولد محمد شریف خان نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔ پولیس ذرائع نے خودکشی کی تصدیق کر لی ہے تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی ہیں۔
چترال کے نوجوان نسل میں خودکشی کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے اور سالانہ کئی نوجوان مردو خواتین اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا چراغ گل کرتے ہیں لیکن اس کے سد باب حکومتی سطح پر کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔