Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا حرام کر دیا: پی پی پی

چترال (بشیر حسین آزاد) پاکستان پیپلزپارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے صدربخت بیدارخان، سابق وزیرخزانہ مظفرسید، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سلیم خان، ضلعی صدر لوئرانجینئرفضل ربی جان اورضلعی صدر اپرچترال امیراللہ نے درجنوں پارٹی قائدین اور ورکرز کے ہمراہ اتوار کے روز چترال پریس کلب میں ایک  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ مہنگائی اور ناروا ٹیکسوں کے تلے دبی قوم زندگی کی سانسیں گن رہا ہے۔ اس وقت عوام کی نظریں پیپلز پارٹی پر لگی ہوئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزارداری 27 فروری کے لانگ مارچ سے پہلے چترال کا دورہ کرینگے۔
اُنہوں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو چترال کے لوگوں سے خصوصی محبت تھی، چترال کے لوگ احسان فراموش نہیں اپنے محسنوں کو اب بھی یاد کرتے ہیں۔ آنے والی بلدیاتی انتخابات میں چترال کے چاروں تحصیلوں سے پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل مستوج کے نظامت کے لئے امیر اللہ کا نام فائنل کر دیا گیا دیگر تین تحیصلوں کے ناظمین کے ناموں کا اعلان دس دنوں کے اندر کیا جائے گا اورتمام فیصلے ورکروزکے رائے کے مطابق کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے ہرکسی کے لئے کھلے ہیں جو بھی ہم سے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کرنا چاہے ہم ان کو خوش امدید کہیں نگے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شہزادہ خالد پرویز کے لئے پی پی پی کے دروازے کھلے ہیں اور جوبھی پی پی پی میں شمولیت کریں ہم اُس کوخوش آمدیدکہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے چارتحصیلوں سے اُمیدوارورکروں سے مشاوارت کے بعد لائیں جائیں گے۔ یہاں کے عوام تبدیلی سرکار اورمذہبی جماعتوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔ اب عوام کی نگائیں صرف پی پی پی کی طرف ہے موجودہ حکومت نے چترال کے گیس پلانٹس اوردیگرپراجیکٹس کو ختم کرکے یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا کے دورہ چترال کے موقع پر چترال کے عوام اُن کے جلسے میں نہیں جاتے تھے اُنہوں نے سرکاری ملازمین کوسبزباغ دکھاتے ہوئیفائروڈالاونس 45سے بڑھاکر100روپے کرنے کااعلان کا وعدہ کرکے سرکاری ملازمین کو اپنے جلسے میں بلایا۔لیکن بعدمیں  اُنہوں نے آٹھ ہزارسے بڑھانے کے بجائے کم کرکے پانچ ہزار کردیاہے جو کہ پی پی پی کے دورحکومت میں بڑھایاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے لیکن پاکستان روزانہ کی بنیادوں پراضافہ کیا جاتا ہے۔ عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقوں میں مبتلا ہوگئے۔اٹا،گھی اور دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کیا گیا ہے۔یوریا کی قیمت بھی بڑھائی گئی ہے اور مارکیٹ سے غائب کیا گیا۔
You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!