Youth dies after falling in hilly area in Kesu

پہاڑی میں گر کر نوجوان جان بحق

(لوئر چترال) لوئر چترال کیسو سے تعلق رکھنے والے نوجوان صفدر دستگیر ولد مرحوم صمصام دستگیر کی کیسو کے نزدیک پہاڑی علاقے میں پھسلنے کی وجہ سے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ٹیم کیسو جنگل پہنچ کر جسد خاکی کو ایمبولینس کے زریعے بی ایچ یو کیسو منتقل کر دیا، منتقلی کے عمل میں ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے بھی شرکت کی

معلومات کے مطابق صفدر دستگیر چکر کے غرض سے جنگل گیا ہوا تھا کہ حادثہ پیش آیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.