Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

بھارت کے خلاف ایک ہفتے کے اندر دوسری ریلی

چترال کے عوام نے بزدل ازلی دشمن بھارت کے خلاف اور پاکستانی فوج کی حمایت میں ایک ہفتے کے اندر دوسری بار ریلیاں نکال کر و جلسہ منعقد کرکے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے چترال کا ہر فرد پاک فوج کے شانہ بشانہ تن من دھن کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔
جمعہ کے روز ضلع چترال کے طول وعرض میں ریلیاں نکالی گئیں ۔ جبکہ چترال شہر میں عظیم الشان ریلی لوگوں کے جذبہ حب الوطنی کی عکاس تھی ۔ اس موقع مولانا ہدایت الرحمن ایم پی اے چترال, ممغفرت شاہ ضلع ناظم, مولانا عبدالشکور ضلع نائب ناظم,عبدالطیف صدر تحریک انصاف, قاری جمال عبدالناصر،مولانا عبدالرحمن، محمد کوثر ایڈوکیت،قاضی سلامت، محمد عمیر قریشی اور وقاص احمد ایڈوکیٹ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے ملک اور پاک فوج سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے۔ اس کو غلط نظر سے دیکھنے والے دشمن کے خلاف ہم سیسیہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ ہندوستان کی گیدڑ بھبکیوں کا پول پہلی ہی وار میں کھل گیا جب ہمارے شاہینوں نے چشم زدن میں ان کے جہازوں کو زمین بوس کیا اور رہتی دنیا تک مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مذاکرات کی دعوت دے کر اور بھارتی پائلٹ کو آزاد کرنے کا اعلان کرکے جس بڑھے پن مظاہرہ کیا ہے۔
انڈیا ہوش کے ناخن لے کر اس سے فائدہ لے تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وقت ہاتھ نکل جائے اور کف افسوس ملنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلما ن کی یہ آرزو ہے کہ شہادت کی موت نصیب ہو۔ اس لئے پاکستان کے تمام عوام اپنے ملک اوراسلام کی بقا کیلئے شہادت کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں۔
مقررین نے انڈیا کی حکومت اور میڈیا کی طرف سے ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول کر اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اپنی کاروائی کا ٹھوس ثبوت جہاز گرا کراور پائلٹ کو گرفتار کرکے پیش کیاہے۔اس کےمقابلے میں بھارت جو دعوے کر رہا ہے۔ اس کا کوئی ثبوت آج تک پیش نہیں کر سکا ہے۔
مقررین نے حکومت کی طرف سے بھارت کو بات چیت کی پیش کش کرنے کی حمایت کی ہے اور جنگ کو پورے خطے کیلئے تباہ کن قرار دیا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانا کرتے اور بھارت اسی زبان سے بات ماننے کا عادی ہے۔ ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں ملک اور پاک فوج کی حمایت میں اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔
 
You might also like
1 Comment
  1. Javed says

    Pls continue rallies without stop to pressure India to resolve Kashmir issue.
    thanks.

Leave a Reply

error: Content is protected!!