Medical store sealed, shopkeepers booked, fined

معائنہ ٹیم چمرکن ڈوک اوربروزبازارکے چیکنگ کے دوران جنرل سٹور،سبزی فروشوں،نانبائیوں،مرغی فروشوں،نائیوں ،بیکری والوں کانرخنامے نہ رکھنے، غیرمعیاری اشیائے خوردنی رکھنے ،کم وزن اورصفائی کی ناقص انتظام پرچالان کردیا کیاگیا۔ بروزکے مقام پر سڑک کے کنارے میں گاڑی کھڑی کرنے پرنو ٹیکسی ڈرائیوروں کا بھی چالانا کردیا ۔ انہوں نے سبزی فروشوں اور مرغی فروشوں کو نرخ نامے کے مطابق اشیاء کی فروخت کا سختی سے حکم دیا اور ہدایت کی کہ فضلات اور گندگی بازار کے نالوں میں نہ ڈالیں ایک جگہ جمع کریں بعد میں ٹی ایم او اہلکار انہیں ٹھکانے لگائینگے۔ انہوں نے زائد المیعاد اشیائے دودھ، سافٹ ڈرنک اور منرل واٹر سمیت دوسرے اشیائے خوردنی رکھنے والوں کا بھی چالان کردیا جبکہ سامان سرکاری قبضے میں لے لی۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جیبوں پرڈاکہ ڈالنے اور انہیں خوراک کے نام پر زہر کھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ معیاری اشیاء عوام کوفراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ غیرمعیاری اورکم وزن کے مرتکب دکانداروں کی \"\"نشاندہی کرکے انتظامیہ کی تعاون کریں ۔]]>

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest