Bid to steal newborn foiled, two women held

چترال(گل حماد فاروقی) چترال ک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ویمن اینڈ چلڈرین یونٹ جنگ بازار سے نومولود بچہ اغواء کیا گیا۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو خواتین اغواء کاروں کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیے۔
ایس ایچ او تھانہ چترال سب انسپکٹر ناصر علی کے مطابق گزشتہ روز حضرت الدین ولد نیاز محمد سکنہ کاوایش شیشی کوہ نے ااپنی بیوی کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے گائنی وارڈ میں داحل کیا تھا سہ پہر چار بجے کے قریب ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ حضرت الدین نے رات دس بجے اپنے بیوی کی خالہ رابعہ کو ان کے پاس تیمار داری کیلئے چھوڑا اور خود بازار آکر ہوٹل میں رات گزارا کیونکہ ہسپتال میں مردوں کیلئے رات گزارنے کی سہولت نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق صبح چھ بجے جب وہ ہسپتال گیا تو معلوم ہوا کہ اس کا نومولود بچہ بیڈ سے غائب ہے ۔ جس پر حضر ت الدین نے تھانہ چترال آکر اطلاع دی اس کی رپورٹ پر پولیس نے فوری کاروائی شروع کرتے ہوئے بچے کی تلاش جاری کی۔ پولیس نے مشتبہ ایک خاتون حمیدہ بی بی بیوہ شیر افضل سکنہ ایژ گرم چشمہ حال مقیم ریحان کوٹ کی نشان دہی پر شال دینی گاؤں پہنچا جہاں حمیدہ کی بیڈی سدرہ بی بی زوجہ شفیع اللہ ساکنہ براؤل بانڈہ دیر بالا حال مقیم ریحان کوٹ نے اقبال سکنہ شال دینی کے گھر سے مغوی بچہ گود میں لے جارک ٹکانے لگانے باہر نکلی تاہم پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرکے بچے کو ان کی قبضے نکال کر اپنے تحویل میں لیا اور دو ملزمان گرفتار کئے۔ ]]>

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest