Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

All political parties agree to jointly welcome PM Nawaz

اتوار کے روز ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ اور چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخا رالدین کی سربراہی میں تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے اجلاس میں وزیر اعظم کے دورے چترال کے انتظامات کو آخری شکل دیتے ہوئے متعدد کمیٹیاں بناد ی گئیں۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سید احمد خان، جے یو آئی کے مولانا حسین احمد، جماعت اسلامی کے ہدایت اللہ، اے این پی کے سید مظفر جان، پی پی پی کے محمد حکیم ایڈوکیٹ، پی ٹی آئی کے حاجی محمد سلطان، آل ویلج ناظمین فورم کے سجا داحمد خان، تجار یونین کے حبیب حسین مغل، پریس کلب کے ظہیر الدین ، تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس اور مستوج کے تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے شہزاد ہ افتخار الدین کو چیر مین جبکہ انتظامی کمیٹی کے لئے مولانا محمد الیاس کو چیر مین مقرر کیا گیا۔ بعدازاں انتظامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی استقبال سمیت ان کو پیش کی جانے والی سپاسنامہ کے نکات بھی طے کئے گئے جن میں اقتصادی راہدار ی کے لئے چترال کو متبادل راستہ بنانا سر فہرست تھا۔]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!