KP govt failed to give relief after drastic cuts in oil prices: PML
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن چترال کے صدر سید احمد خان نے پیر کے روز چترال پریس کلب میں اپنی کابینہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں جنرل سیکرٹری صفت زرین تحصیل چترال صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ ، ترجمان پی ایم ایل (ن) نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں لواری ٹنل پر کام فنڈ کی عدم دستیابی کے سبب نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ موجودہ حکومت میں فنڈ کا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے اور وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق لواری ٹنل دسمبر 2016میں مکمل کیا جائے گا جس کیلئے متعلقہ تعمیراتی کمپنی کی طرف سے شب و زور انتہائی تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا یہ وزیر اعظم نواز شریف ہی ہیں جنہوں نے گولین ہائیڈل پاور سٹیشن سے تیس میگا واٹ بجلی چترال کو دینے کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ چترال بھر میں بجلی پہنچانے کیلئے عملی طور پر سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چترال کو ایک عالمی منڈی کے طور پر ترقی دینے کا وژن رکھتے ہیں اور اس حوالے سے اُن کی کوششیں جاری ہیں ۔
سید احمد خان نے کہا کہ زلزلے میں جو لوگ مستحق ہونے کے باوجود امدادی چیکوں سے محروم رہے ہیں اُن کی مدد ضرور ہونی چاہیے اور وزیر اعظم نے چترال میں اپنے دورے کے موقع پر ایسے ہی متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر چترال کے بعض لوگوں کا اعتراض ہے جس کی دوبارہ سروے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ اس حوالے سے چیر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے دوبارہ سروے کی یقین دھانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں ایک سروے ٹیم نے چترال کا دورہ کیا ہے جس کے مثبت نتائج نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا اسی طرح صحت پروگرام سے بھی چترال محروم نہیں رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چترال پی آئی اے پروازوں میں اضافہ اور کرایوں میں مناسب کمی کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس سے چترال کے مسافروں کو بہت فائدہ ہو گا ۔ اسی طرح وزیر اعظم نے اپنے دورہ چترال کے موقع پر کوراغ میں قرضوں کی معافی کا جو اعلان کیا تھا بعد میں بعض افراد کی طرف سے مخالفت کی بنا پر اس اعلان پر عملدرآمد تعطل کا شکار ہوا ہے تاہم یہ توقع ہے کہ اس کو بھی عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وہ اقدامات کئے کہ چترال کے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین اور ایم پی اے سلیم خان مخالف پارٹیوں سے تعلق رکھنے کے باوجود بھی اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوئے ۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے لیکن صوبائی حکومت کی نا اہلی اور ضلعی انتظامیہ کی کمزوری کے باعث عام آدم کو اُس کے کوئی فوائد نہیں مل رہے ۔ آج بھی لوگ گاڑیوں کے کرایے اور اشیاء خوردونوش سابقہ قیمت پر خرید رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی سُستی اور کمزوریوں کے باعث وفاقی حکومت کے مثبت اقدامات کے فوائد عوام تک نہیں پہنچ رہے ۔ جو کہ عوام دُشمنی کے مترادف اور اپنی طرف سے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ایک سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چترالی عوام کے ہردلعزیز وزیر اعظم ہیں اور عوام نے اُن کی چترال دوستی کا ادراک کر لیا ہے ۔ اس لئے وزیر اعظم کے اگلے دورہ چترال کے عوام اُن کا شاندار استقبال کرکے اپنی محبت کا اظہار کریں گے ۔ وزیر اعظم کی آمد پر ایک عظم الشان جلسے کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اور عوام اپنے محبوب وزیر اعظم سے بالمشافہ ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ۔ کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دروازے تمام لوگوں کیلئے کُھلے ہیں ۔ اور ہم تنگ نظر نہیں وسعت قلب کے حامل لوگ ہیں ۔ ہمارے دل میں سب کیلئے جگہ موجود ہے ۔ ہم تمام آنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہیں گے ۔ ]]>
Funny press conference. This must be against the press conference held by the MNA. Whom should we believe? PMLN should seriously be looking for sincere and active leadership in Chitral, these people look out of ideas and outdated. PMNL should come up as an active party in Chitral which is in interest of Chitral.
SO called leaders of PMLN in Chitral should realize that they have no standing in Chitral and current MNA Chitral has already made plans to join the PMLN bandwagon, which will sent the current PMLN leaders back to their respective UCs. Politics is all about number games. I remember when I was in Torkhow on vacations during Local Body elections PMLN leaders could not find a single candidate to contest elections and neither the current leader was willing to contest in his own UC. Subsequently they were routed in all the UCs of Chitral. On the other hand, it is my opinion as a supporter of Nawaz Sharif that Shazda Iftikhar is better placed then these leaders to lead PMLN in Chitral due to his ballot power which is much stronger than anyone of the leaders in this press conference. Also when the PM was around in Chitral the leaders of PMLN could not get time to visit kuragh along with him to explain the issues.
So finally the wounded lions of PML-N spoke their heart out like a local lawmaker publishing his performance report in local press, declaring himself as “Khadim of chitral”. The people of Chitral, those know what Pervez Musharraf did for Chitral know it very well why the MNA has been dancing to the tune of Prime Minister Nawaz Sharif. How tactfully Saeed Ahmed Khan is trying to cover him up. Wish if other politics could have followed in the footstep of MNA in order to boost his political career. How APML was brought down by no other than those whom Mush thought his loyalists is something which the people of Chitral will soon respond when their will be elections. One thing should be clear to XYZ that the day is not far when you all will be clean bold as Musharraf is coming soon to settle the scores with his rivals. The recent entry of Mustafa Kamal in Karachi is an indication for those who think Pervez Musharraf, the saviour of chitral, is out from national politics. He is still in and anything can happen. So dear friends who are trying to underestimate the Commando or strengthening the hands of Nawaz Sharif must keep this in mind that Musharraf is all time favourit leader of Chitralis and no one can defeat him at least in Chitral.