Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Martyrs’ blood will not go waste

apsان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال پبلک سکول اینڈ کالج چترال میں گذشتہ روز اے پی ایس پشاور کے شہدا کی یاد میں ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے آواز پروگرام کے تحت منعقدہ ایک پُر وقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ ملک میں امن اور بھائی چارے کے فر وغ اور نفرت و دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعلیم اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اور ہمیں اپنے دشمنوں سے انتقام لینے کیلئے تعلیم کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مولانا الیاس نے کہا ۔ کہ چترال سے تعلق رکھنے والے اے پی ایس سکول کے طالب علم یاسراللہ شہید کے نام پر چترال میں لائبریری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انشااللہ اس کا قیام عمل لایا جائے گا ۔ کو آرڈنیٹر ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان محمد اسماعیل نے کہا ۔کہ یہ تقریب دو پہلووں پر انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔اول یہ اے پی ایس کے اُن معصوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ۔ جنہوں نے دنیا کی تاریخ میں قربانی دینے ناقابل یقین مثال قائم کی ۔ دوئم یہ کہ ملک میں امن و آشتی کی خاطر ہمیں نفرت اور فرقہ واریت کی آگ بجا کر محبت کی شمعیں روشن کرنے کی راہ ہموار کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کا ناقابل فراموش واقعہ مستقبل میں بد امنی سے پاک ماحول کے قیام کا درس دیتا ہے۔ آواز ڈسرکٹ فورم کے صدر عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ امن اللہ کی طرف سے سب سے بڑی نعمت ہے ۔ اور اللہ پاک نے قرآن کریم میں اس کی اہمیت کو واضح کیا ہے ۔ اور امن کا قیام تعلیم کے بغیر ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو ناکردہ گناہ کی سزا دے کر خود اپنے لئے جہنم کا راستہ چُن لیا ہے ۔ ان شہداؤں کا خون کبھی بھی رائیگان نہیں جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ ہم اس غم میں اُن تمام والدین کے ساتھ ہے جن کے جگر گوشے دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کیا ۔ ڈسٹرکٹ منیجر آواز پروگرام چترال آسیہ اجمل اور ممبر آواز فورم شمیم اعجاز نے کہا ۔ کہ ماؤں کے غم اور درد دل کا اندازہ کوئی نہیں کر سکتا ۔

اے پی اسی کے نونہالوں کا غم ماؤں کیلئے ایک ناقابل برداشت سانحہ تھا ۔ جس کے اثرات کبھی بھی زائل نہیں ہو سکتے ۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چترال اشفاق احمد اورنوجوان قلمکار فدا الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے دوران کئی طلبہ نے شہدا کی یاد میں مرثیہ 

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!