Charity organization distributes relief items
چترال(بشیر حسین آزاد) جماعتہ الدعوہ کے رفاہی ادارہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے ضلع چترال کے سیلاب متاثرین میں 10لاکھ مالیت کی 30گھرانوں کو جستی چادریں دی گئیں۔
اس کے علاوہ متاثرین میں خشک راشن ،مردانہ وزانہ سوٹ،جائے نمازاور دیگر اشیائے ضرورت تقسیم کی گئیں۔امدادی سامان جاعتہ الدعوہ فیصل آباد زون کے مسؤل فیاض احمد ،دیر زون کے مسؤل ابو ہارون،انچارج فلاح انسانیت فاؤنڈیشن فیصل آباد زون ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ ،قاری ہدایت الرحمن مقامی عالم دین بمبوریت چترال اور قاری رحمت اللہ ضلعی مسؤل چترال نے متاثرین میں تقسیم کیں۔اس موقع پر فیاض احمد نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چترال کے دوردراز علاقوں بمبوریت،گرم چشمہ،ریشن،موڑکہو،ایون اور دیگر علاقوں میں متاثرین بے یارومدگار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔
فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پہلے دن سے بھی سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔انکی مکمل بحالی تک فلاح انسانیت فاؤنڈیشن تعاون کرتی رہے گی ۔اس کے علاوہ دروش میں بھی فلاح انسانیت فاؤنڈ شین کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ اور سرجیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ اور اپریشن کیا گیا۔