ڈپٹی کمشنر اپر چترال بونی میں اسماعیلی برادری کے ہمراہ عالی جناب پرنس رحیم آغا خان کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے۔

پرنس رحیم آغا خان کی پہلی سالگرہ بطور 50ویں امام

کراچی (نمائندہ چترال ٹوڈے) — اسماعیلی برادری کے 50ویں امام، پرنس رحیم آغا خان کی پہلی سالگرہ بطور امام آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذہبی عقیدت، رواداری اور جوش و خروش سے منائی گئی۔

فروری 2025 میں امامت سنبھالنے کے بعد یہ ان کی پہلی سالگرہ تھی، جس کے باعث ملک بھر میں تقاریب کو خصوصی اہمیت دی گئی۔کراچی سے لے کر گلگت بلتستان اور چترال تک مختلف شہروں اور قصبوں میں جماعت خانوں کو رنگ برنگی روشنیوں اور آرائشی جھرمٹوں سے سجایا گیا۔ بچوں اور بڑوں نے روایتی و ثقافتی لباس زیب تن کیا اور تقاریب میں حمد، منقبت اور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے۔

اجتماعات میں برادری کے عمائدین، مذہبی رہنماؤں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پرنس رحیم آغا خان نہ صرف اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہیں بلکہ عالمی سطح پر تعلیم، صحت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی ادارے، اسپتال اور فلاحی منصوبے قائم کیے ہیں جن سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest