ہفتہ انٹی کرپشن اور آگہی واک کا اہتمام

\"walk\" بدھ کے روز ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول چترال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کرپشن کے اسباب اور ان کے معاشرے پر منفی اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر چترال کے معروف دانشور مولانا قاضی سلامت اللہ اور ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ ،لکچرر مفتی ضیاء الحق نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بدعنوانی کے اثرات اور اس پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات کے ضلعی سربراہان کی عدم شرکت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالغفار نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ بعدمیں ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈی۔ سی نے کی جوکہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا سیکرٹریٹ روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ ]]>

0 thoughts on “ہفتہ انٹی کرپشن اور آگہی واک کا اہتمام”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest