سیلاب نے طالب علم کی جان لی
وادی یارخون کے خروزگ گاؤں میں حالیہ سیلاب نے نوجوان سمیع الدین ولد سراج الدین سکنئہ بیرزوز عمر 16 سال کی جاں لی۔
سیلاب کی وجہ مہرتنگ گول میں جمع شدہ ملبہ مسافروں کے وبال جان بن گیا۔ نوجوان سمیع الدین اپنی ماں کے لیے ادویات لینے میڈیکل جاتے ہوئے بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جن کے کھمبے سیلابی ملبے میں دھبے ھوئے ھیں
راستے بند ہونے کی وجہ سے زخمی سمیع الدین کو ہسپتال تک رسائی نہیں ملی جس کی وجہ سے زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے آغا خان ہیلتھ سینٹر بانگ میں شہادت کو گلے لگایا۔ ابتدائی طبعی مدد کے لئے سرکاری ڈسپنسر حمید نے بہت کوشش کی، مگر طبعی سہولیات کے فقدان اور خروزگ میں راستے بند ہونے کی وجہ سے طالب علم کی زندگی ختم ہوگی۔
یاد رہیے ،وادی یارخون میں سیلاب کی وجہ سے یہ دوسرا انسانی جان کا ضیاع ہے۔
رپورٹ ایس شہاب الدین
فوکل پرسن یوسی یارخون