حادثے میں بچی لاپتہ، تین افراد زخمی
لوئر چترال سے اپر چترال تورکھو واشچ جاتے ہوئے اج صبح لینڈ کروزر گاڑی راغلشٹ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر دریا کے کنارے گہری کھائی میں جاگری۔
ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر میڈیکل ٹیم نے حادثے کے نتیجے میں زخمی ایک بچے سمیت تین افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا۔
ایک بچی جو کہ دریائے چترال کے پانی میں لاپتہ ہے کے لئے ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم دریائے چترال میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق تورکھو سے تعلق رکھنے والے میر شعیب اپنی فیملی کو لیکر لوئر چترال سے تورکھو واشچ جاری تھی اور گاڑی میں ایک ہی فیملی کے افراد سوار تھے۔ متاثرہ گاڑی کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے ریکوری وہیکل کے ذریعے ریکور کر لیا ھے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 لوئر چترال