Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کا نفاذ نامنظور، منگل کو ہرتال کا اعلان

چترال (بشیرحسین آزاد) بازار مسجد چترال لوئیر میں ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف معروف عالم دہن مولانا اسرار الدین الہلال کے زیر صدارت تجار برادری و سیاسی قائدین کی جانب سے مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

اجلاس میں عید الحسین صدر اے این پی چترال لوئیر، سنیئر نائب صدر تجار یونین ملک اسرار، سرپرست اعلی تجار یونین حاجی عبد الناصر، جنرل سیکرٹری تجار یونین و رہنما جے یوآئی سراج احمد، سابق ضلعی ناظم و رہنما جماعت اسلامی مغرفت شاہ، شبیر احمد سابق صدر تجار یونین اور تجار برادری نے شرکت کی۔

مقررین نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ٹیکس ادا کرنا نہایت ضروری ہے لیکن حکومت پہلے عوام کو سہولیات مہیا کرکے بعد میں ٹیکس لگائے تو کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس لاگو کرنا غریب عوام پر ظلم ہوگا۔ کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن میں حکومت کی طرف سے عوام کو کوئی سہولیات میسر نہیں۔

صدر محفل مولانا اسرار الدین الہلال نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ سے ہم بخوبی باخبر  ہیں وہ کچھ نہیں کرسکتے آج غیرت دیکھانے کا وقت آگیا ہے۔ ہمارے ٹیکسوں سے یہ افسران کروڑوں روپے کے گاڑیوں کو لیکر عیاشیاں کرتے ہیں۔ انہوں پورے چترال کے تجار برادری سے اپیل کیا کہ وہ ملاکنڈ ڈویژن کے دوسرے اضلاع کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے 14 مئی کو ہر صورت میں ہرتال کرکے حکومت کو ظالمانہ ٹیکس کے نفاز کے فیصلے کو واپس لینے پر مجبور کریں۔

میٹنگ  میں عوام سے بھی درخواست  کی گئی کہ وہ پڑتال کو کامیاب بنانے میں تجار برادری کا ساتھ دیں کیونکہ ٹیکس لاگو ہونے سے بوجھ برا راست عوام پر پڑےگا میٹنگ کے اختتام پر متفقہ طور پر 14 مئی 2024 کو چترال سٹی میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہرتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!