Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

گورنمنٹ کالج کے طلبا کا فیسوں میں اضافے کے خلاف ریلی

چترال (بشیرحسین آزاد) فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف گورنمنٹ کالج چترال کے طلبہ نےفیسوں میں اضافہ نامنظور واک کا اہتمام کیا۔ 
واک کے اختتام پر طلبہ نمائندگان نااظم اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ کالج چترال، صدر آئی ایس ایف گورنمنٹ کالج چترال، صدر سی بی ایس گورنمنٹ کالج چترال و دیگر طلبہ قائدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال ملک کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں وسائل اور سہولیات کے اعتبار سے پسماندہ علاقہ ہے یہاں کے اکثر آبادی کا ذریعہ روزگار تعلیم ہے۔ بی ایس پروگرام کے تحت جو طالب علم گورنمنٹ کالج چترال سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان میں سے اکثر مہنگا تعلیم برداشت نہیں کر سکتے۔ یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے طلبہ و طالبات کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔ گورنمنٹ کالج چترال کے فیسوں میں 57 فیصد کا اضافہ ناقابل قبول ہے!
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کی طرف سے فیسوں میں جس ظالمانہ اضافہ کی نوٹیفیکیشن کی گئی ہے اس کو فی الفور واپس لیا جائے. پروموشن فیس وغیرہ کی مد میں جو غیر ضروری فیس طالب علموں پہ لگائے گئے ہیں ان کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ چترال کی پسماندگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج چترال کے طالب علموں کو تعلیم میں خصوصی ریلیف فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیسوں میں اضافے کو واپس نہ لینے کی صورت میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج اور مزاحمت کا یہ راستہ مزید وسیع کیا جائےگا۔
You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!