گرم چشمہ روڈ کئی دنوں سے مکمل طور پر بند
گرم چشمہ روڈ کئی دنوں سے مکمل طور پر بند
گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹوڈے): حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد گرم چشمہ روڈ شالی سے آگے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔ کوچ گاہ اور ما ما شیش ڈوک کے مقامات پر بھاری مقدار میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے اور چترال سے گرم چشمہ تک مٹی کے تودوں اور پہاڑی پتھروں کے گرنے کی وجہ سے روڈ کسی بھی قسم کے سفر کے لئے انتہائی خطرناک ہوگیا ہے۔
درین اثناء عید کی چھٹیاں مناتے ہوئے سیاح بھی گرم چشمہ کے اکثر و بیشتر مقامات پر گزشتہ اتوار سے پھسے ہوئے ہیں جبکہ عید کی چھٹیاں منانے والے وادی لوٹ کوہ کے طالب علم اور مختلف اداروں میں کام کرنے والے ملازمین بھی وادی لوٹ کوہ کی تمام وادیوں میں اب تک پھسے ہوئے ہیں۔
علاقے کے عوام نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روڈ کی حالت اتنی خراب ہے کہ اگلے ایک ہفتے تک ہیوی مشینری لگا کر بھی روڈ کھولنا تقریبا ناممکن ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں اشیائے خوردونوش کی کمی اور صحت کے مسائل پیدا ہونے سے قبل گرم چشمہ روڈ کھولنے کے لئے فوری کام کا آغاز کیا جائے۔