داد بیداد
ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
فلسطین کے ہسپتالوں پر بمباری سے 5دنوں میں 4ہزار معصوم بچے اور بچیاں شہید ہوگئیں عودہ ان میں سے 3سال کی خوب صورت بچی تھی ان کی لاش ہسپتال کے ملبے میں لوہے کی چارپائی کے ساتھ مل گئی لاش کو اٹھا کر جب مٹی، خون اور گرد غبار کو صاف کیا گیا تو بچی کے چہرے سے نور کے فوارے پھوٹنے لگے عالمی ریڈ کراس کے عیسائی ڈاکٹر اس بچی کی لاش کی خوشبو سے بہت متاثر ہوئے عیسائی ڈاکٹر نے ایک اخبار نویس کو سٹیلا ئیٹ فون پر بتایا کہ اس بچی کو اس بات سے کوئی عرض نہیں تھا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیمو کریٹک پارٹی کو جتوانے کے لئے عودہ جیسی 4000بچوں اور بچیوں کی لاشیں درکار تھیں اس معصوم بچی کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ مزید کتنے فلسطینی بچوں اور بچیوں کا خون بہانے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی انتخابات جیتنے کی پوزیشن میں ہوگی
غزہ میں حا لیہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے 10ہزار فلسطینیوں میں سے کسی کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ امریکہ کے آنے والے صدارتی انتخا بات میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کو ہرانے کے لئے غزہ میں مسلما نوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس سے پہلے ری پبلکن پارٹی چار بار افغا نستان کی جنگ اور اسامہ بن لا دن کے نا م کا سہا را لیکر انتخا بات جیت چکی تھی ڈیمو کریٹک پارٹی بھی امریکی ووٹروں کی ہمدردیاں حا صل کرنے کے لئے مسلمانوں کے خلا ف اپنی جنگوں کا سہا را لے چکی ہے غزہ پر حملہ اور فلسطینی ابادی کا محا صرہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جنوری 2024 میں امریکہ کے اندر صدارتی انتخا بات کی مہم کا پہلا مر حلہ شروع ہونے والا ہے تاتاری فوج اور ہلا کو خان کو تاریخ میں ظلم اور درندگی کی وجہ سے بد نام کیا گیا ہے
آج کوئی غور کرنے والا اس پر غور کرے تو ہلا کو خان اور تاتاری فوج کو ظا لم اور جا بر کہنے سے پہلے 100بار سوچیگا ہلا کو خان کے زما نے میں لڑا ئی دو فوجوں کے درمیاں ہوتی تھی تلوار، نیزہ، تیر و کما ن اور برچھی لیکر مقا بلے پر آنے والا ما را جا تا تھا ، ہسپتال میں زیر علا ج عورتوں، بوڑھوں، بچوں اور بچیوں پر ہلا کو خان اور تاتاری لشکر نے کبھی حملہ نہیں کیا تھا یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سکر ٹری جنرل انتو نیو گوتریس اور پوپ فرانسیس نے بھی ہسپتالوں پر یہو دیوں کی وحشیا نہ بمباری کو انسانی حقوق اور جنگی اصو لوں کی سنگین خلا ف ورزی قرار دیا ہے جرمنی، فرانس، برطانیہ، روس اور بھا رت میں اس طرح کے ظلم و جبر کے خلا ف مظا ہرے ہوئے ہیں دنیا کے مہذب لو گ اس ظلم کے خلا ف آواز اُٹھا رہے ہیں اور امریکہ کی مذمت کر رہے ہیں جس کی ایک سیا سی جما عت نے یہو دی سرمایہ داروں سے چندہ اور یہودیوں کے ہمدردوں سے ووٹ لینے کے لئے فلسطینیوں کے قتل عام کا ایسا منصو بہ بنا یا ہے جس میں ہسپتال کے اندر زیر علا ج مریض بھی نشا نے پر آرہے ہیں آج دشمن کی افواج نے غزہ میں القدس ہسپتال کو خا لی کرنے کا مطا لبہ کیا ہے دشمن کا کہنا ہے کہ ہم اس ہسپتال پر بمباری کرر ہے ہیں اگر مریضوں کو بچا نا ہے تو ہسپتال کو خا لی کرو عالمی ریڈ کراس کا بیان آیا ہے کہ ہسپتال میں 1600مریض داخل ہیں دشمن نے چاروں طرف سے محا صرہ کیا ہوا ہے ہسپتال کو خا لی کرنا ممکن نہیں ، میں سوچتا ہوں کہ یقینا ہلا کو خان بھی جو بائیڈن اور نتین یا ھو جیسا ظا لم نہیں تھا اس نے معصوم شہریوں اور مریضوں کا قتل نہیں کیا۔