حکیم خان آف بانگ یارخون انتقال کر گئے
وادی یارخون بانگ پائین سے رضاخیل فیملی کے سرکردہ، معزز شخصیت حکیم خان بابا معمولی علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
بابا مرحوم علاقے میں سماجی، اصلاحی کاموں کے لئے جانا جاتا تھا، وہ مشکل وقت میں محکمہ خوراک سے وابستہ رہ کر بہت سے غریب لوگوں کے ساتھ ہمدردی کئے۔ کافی طویل اور قابل عزت عمر پانے کے بعد کل دوپہر کو خالق حقیقی سے جا ملے۔
اپنے شرافت، نرم مزاجی، خاموش طبعیت کی وجہ سے
لوگوں کے دل میں گھر بنائے تھے۔
میریٹ ہوٹل اسلام آباد کے دھماکے میں اپنے جوان بیٹے بشیر کی شہادت کے بعد گوشہ نشینی اختیار کئے تھے۔
وہ شہید بشیر، ایس ایس ساجدہ رضا، پولیس عبدالرشید، فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے صادق، ایجوکیشن کے افتاب کے والد اور امجد علی رضا حال سعودی عربیہ کے دادا تھے۔