میٹرک و ایف اے امتحانات کا کامیابی سے اختتام خوش آئیندہ ہے۔ ملگری استاذان
چترال: ملگری استاذان ضلع چترال کے صدر سردار حسین کا کہنا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات کی کامیابی کا سہرہ چئیرمین پروفیسر نصراللہ ‘سیکرٹری مہدی جان کنٹرولر عارف علی’ڈپٹی کنٹرولر عالمزیب خان اور چترال کمیپ آفس کے انچارچ ولی اللہ اور اُن کی ٹیم کی انتھک کوششوں سے دور دراز و دشوار گزار علاقوں میں امتحانات کی کامیابی ایک بڑا کارنامہ ہے۔
طلباء و طالبات کے مسائل کے پیش نظر پشاور بورڈ نے چترال میں بورڈ کمیپ آفس کھول دیا ہے جس سے طلباء و طالبات لمبی مسافت طے کرنے سے بچ گئے ہیں۔ اسی طرح کمیپ آفس کو بورڈ کے سرور تک رسائی دینے کی وجہ سے کئی مسائل موقع پر حل ہو جاتے ہے۔
حال ہی میں یو ایف ایم کیسسز چترال میں ہی نمٹانے کی وجہ سے طلباء و طالبات کو سہولت میسر ہورہی ہے۔