یارخون روڈ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جاے: مختار علی شاہ ایڈوکیٹ
کچھ دن قبل سوشل میڈیا میں شہزادہ افتخار الدین کے وال سے ایک تحریر دیکھنے کو ملا تھا جس میں انہون نے چترال کے مسائل اور خصوصا سڑکون کی تعمیر کے حوالے وفاقی حکومت کو ارسال کرچکے ہیں۔ اس کام کیلئے میں اپنی طرف سے اور چترال اپر اور خصوصا مستوج یارخون یونین کونسلز کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتا یوں۔
اس کے علاوہ میں یہ بات بھی ان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ مستوج بروغل روڈ کی تعمیر ایک اہم ایشو ہے جو ایک بین الاقوامی سطح کی سڑک ہے جس کی تعمیر سے نہ صرف علاقہ ترقی کرسکتا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر اس روڈ کی اہمیت ہوتی ہے کیونکہ تاجکستان اور پاکستان ایک دوسرے کیساتھ انتہائی کم فاصلے پر انتہائی اسانی کیساتھ دونون ملکوں کے درمیان قرابت ہوسکتی ہے۔ جس کیساتھ باآسانی امدورفت کے علاوہ تجارت وغیرہ کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔
اس اہم مسلے کو ان پراجکٹس کیساتھ نہ ملانا یہ اس علاقے کیساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ کیونکہ ہر ملک اور ہر علاقے کی ترقی کا دارومدار سڑکون کی تعمیر پر ہیں۔ لوگ بااسانی اگر اپنے گھرون پر اور سیاح بااسانی خوبصورت علاقون کا دورہ کرینگے تو نہ صرف علاقہ بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے سے کوئی شے نہیں روک سکتا۔
چونکہ اس سڑک کی تعمیر کے حوالے ہر فورم پر ہر زمہ دار شخص بات کی ہے لیکن اس اہم اور بنیادی مسلے کی جانب کوئی بھی لیڈر یا رہنما اہمیت نہیں دی۔ یارخون اور مستوج کے ویلج کونسلز کے اندر بسنے والے اور اس سڑک سے فائدہ لینے والے حضرات کچھ عرصہ قبل اس روڈ کی تعمیر کے حوالے ایک تحریک کا اغاز کیا ہے۔اور جہان جہان ان وی سیز سے تعلق رکھنے والے افراد بس رہے ہیں وہان میٹنگ کا اغاز کیا گیا ہے۔
اج تک جتنے بھی میٹنگز ہوئے ہیں اس تحریک کو بہت اہمیت اور پذیرائی مل رہی ہے۔ اور انشاء اللہ اس تحریک کو جلد از جلد کامیاب ہوتا دیکھا جارہا ہے۔ چونکہ مجھے مسٹوج ٹو بروغل سڑک کی تعمیر کا صدر بنایا گیا ہے اس لئے میں اپنے فورم کی توسط سے وفاقی حکومت کو بذریعہ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کو یہ اگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے اس اہم منصوبے کو سال 2023/24 کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔ اپنے اس مسائل کے حل کیلئے جو قربانی دینے کی ضرورت محسوس کی کرنے کیلئے تیار ہیں۔
مختار علی شاہ صاحب اپ نے اہم مسلہ اٹھایا ہے۔ اپنے اپکو الگ اور اکیلہ نہ سمجھیں اس تحریک میں چترال ڈیولپمنٹ مومنٹ اپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہ مسلہ سی ڈی ایم نے حالیہ میٹنگ میں چیف سیکریٹری کے پی کے اور متعلقہ سکریٹری سی اینڈ ڈبلیو اور این ایچ اے حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔جس پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی بھی ہوئ ہے۔ شہزادہ سراج اور افتخار دونوں اس اہم شاہراہ کی حمایت کر رہے ہیں ۔ہم سب کے مشکور ہیں ۔ اپ بھی ساتھ رہئیے انشاء الله کامیابی ہوگی