Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

پشاور کی پرانی یادیں

داد بیداد

ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
حلقہ ارباب ذوق پشاور کی کتاب کہانی تازہ ترین مجلس ہے اس مجلس میں نئے اورپرانے احباب کو دیکھ کر بر سوں پرانی ایسی مجلسیں یاد آجاتی ہیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے دل کو تھامنا پڑتا ہے یادوں کی شمعیں جلا نی پڑتی ہیں اور یادوں کے دریچوں سے کچھ نہ کچھ لانا پڑتا ہے

اگست 1975ء میں جھانک کر دیکھتا ہوں تو ناصرعلی سید کی جوانی کا جوبن اور شرر نغما نی کی بزرگی کا بڑا پن تھا شب مہتاب کے عنوان سے راتوں کی مجلسیں سجتی تھیں شمیم بھیر وی، طہٰ خان اور خاطر غزنوی کا دور تھا عزیز اعجاز، نذیر تبسم اور حسام حر نوجوانوں میں ہرا ول دستے کا کام کر رہے تھے وہ جو مرزا غا لب نے کہا ’’یا د تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم ارائیاں‘‘ ہمارا حال بھی ایسا ہی ہے فرق یہ ہے کہ نقش و نگا ر طاق نسیاں نہیں ہوئیں

یہ ستمبر کی ایک معتدل سہ پہر کا ذکر ہے سوئیکا نو چوک میں واقع اُس وقت کے مر کزی ار دو بورڈ کی لا ئبریری میں مجلس جم گئی پرو فیسر شرر نعمانی نے اُس زما نے کے حساب سے صو بہ سرحد میں اردو ادب پر اپنا تحقیقی مقا لہ پڑ ھا پرو فیسر اشرف بخا ری نے مقا لہ نگا کو آڑے ہا تھوں لیا محسن احسان اور خا طر غزنوی نے مقا لہ نگار کی محنت کو داد دینے میں فیاضی کا مظاہرہ کیا اب میرے سامنے اسی مو ضوع پر ہمارے دوست پروفیسر کی تحقیقی کتاب رکھی ہے میں سوچتا ہوں آج اشرف بخا ری حیات ہو تے تو نئی کتاب کے مصنف کو کس اسلوب میں داد دیتے

مجھے رہ رہ کے پشاور کے نو جواں لکھاریوں کی تنظیم ینگ تھنکر ز فورم کی سر گرمیاں یا د آتی ہیں نا صر علی سید اور عزیز اعجا ز اس تنظیم کے ذریعے احباب کو جمع کر تے تھے کبھی پیراڈائز ہو ٹل میں اور کبھی پشاور کلب میں اس کی نشستوں کا اہتما م ہو تا تھا مجھے ایک تنقیدی نشست میں شر کت آج بھی یا د ہے نا صر علی سید نے اپنا افسانہ ’’ آئس پیس‘‘ تنقید کے لئے پیش کیا تھا اظہار خیال کرنے والوں میں توانا اواز مشتاق شباب کی تھی جن کی کتاب ’’میں، ترقی اور احباب‘‘ ان دنوں شاءع ہوئی تھی پشاور کے ایک پلا زے میں روزنامہ ڈان کے بیورو آفس کے قریب دفتر ہوا کرتا تھا احمد حسن ڈان کے بیورو چیف تھے پرو فیسر شوکت واسطی کے سربراہ تھے کرنل عنایت اللہ خان میجر یوسف رجا چشتی اور قدسیہ قدسی اس ادبی تنظیم میں شوکب واسطی کے معا ونین تھے

ادبی پرو گرام پرل کا نٹی نینٹل میں ہوا کر تے تھے تنظیم کا دائرہ کو ہاٹ ، ایبٹ اباد اور اسلا م اباد تک پھیلا ہوا تھا یہ ان دنوں کی بات ہے جب شوکت واسطی نے بزم علم و فن کے ملٹن کی پیر ا ڈائزلاسٹ کا اردو تر جمہ ’’فردوس گم گشتہ‘‘ کے نا م سے شاءع کیا احباب نے ان کے فارسی، عربی اور ہندی آمیز اردو تر جمے کو انگریزی سے بھی مشکل قرار دیا سچ پو چھیئے تو شوکت واسطی نے بڑا کا م کیا تھا اور ہر بڑا کا م ایسا ہی ہو تا ہے مجھے پشاور کلب میں میجر یو سف رجا چشتی کے گھر پر بھی ایک اچھی نشست رہ رہ کے یا د آتی ہے یہ سر دیوں کے دن تھے احباب نے سہ پہر کو گھر کے لا ن میں مجلس جما ئی اس مجلس میں نذیر تبسم نے جو غزل سنا ئی اس کا مطلع ابھی تک مجھے نہیں بھولا ’’لہو کا زہر بھی جس کی نگاہ بد میں ہے وہ شخص مجھ سے بڑا صرف اپنے قد میں ہے‘‘ پھر یہ سلسلہ آگے بڑھاگند ھارا ہند کو بورڈ کی سرگرمیاں شروع ہوئیں ڈاکٹر ظہور احمد اعوان ڈاکٹر الٰہی بخش اختر اعوان، صابر حسین امداد ڈاکٹر صلاح الدین اور ڈاکٹر سید امجد حسین کو سننے کے مواقع ملے پشاور کی پرانی یا دیں ایسی بے شمار سر گر میوں سے عبارت ہیں۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!